دبئی میں پبلک مقامات پر ”ہیلتھ پوڈز“ لگائے جائینگے


دبئی (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) شہریوں میں کسی بھی مرض کی ابتدائی سٹیج پر نشاندہی کیلئے اب دبئی میں خاص قسم کے ہیلتھ پوڈز لگائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق دبئی میں ہیلتھ کمپنی کے تیار کردہ یہ ہیلتھ پوڈز سکینر کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرکے ہسپتالوں تک پہنچا ئیں گے ۔ابتداءمیں یہ پوڈز تجرباتی بنیادوں پر شہر کے شاپنگ مالز،فٹنس جم اور سپر مارکیٹوں میں لگائے جائیں گے ۔یہ خاص سکینر شہریوں میں کسی بھی بیماری کا ابتدائی سٹیچ پر پتا چلانے میں کار آمد ہوں گے جبکہ ان سکینر سے جمع کیا گیا ڈیٹا ہسپتالوں میں بھیجا جائے گا ۔جہاں طبی ماہرین ان کی مانیٹرنگ کریں گے ۔اس کے بعد بیماری کی تشخیص ہونے پر مریض کو ہسپتال بلایا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …