میں اور میرا خاندان مافیا کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں: عائشہ گلالئی

اسلام آباد: (میڈیا پاکستان) منفرد نظر آنے کی خواہش، توجہ حاصل کرنے کی کوشش یا کچھ اور؟ تحریکِ انصاف کی باغی رہنماء عائشہ گلالئی نے ایک اور دبنگ انداز اپنا لیا۔ وزیر قبائل کی روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔ اراکین خاتون ایم این کو دیکھتے رہ گئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قبائلی زبان میں اس پگڑی کو پینتھر کہتے ہیں اور پینتھر مافیا کا اکیلے مقابلہ کرتا ہے، میں اور میرا خاندان بھی مافیا کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضیہ سلطانہ کو بھی جب مردوں کا مقابلہ کرنا پڑا تو انہوں نے پگڑی پہن لی تھی، میں نے بھی پہن لی ہے، اس کے ذریعے خواتین کو اپنے حق کیلئے ڈٹ جانے کا پیغام دینا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …