جاپان میں ڈرون ایکسپو کا انعقاد


ٹوکیو(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سائنس و ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ڈرون کا استعمال زندگی کے مختلف شعبوں میں کیا جارہا ہے ۔جدید ڈرونز کی اہمیت کے پیش نظر جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں چوتھی سالانہ انٹرنیشنل ڈرون ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ۔مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں کمپنیوں نے اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون پیش کئے ۔مختلف شعبوں میں استعمال ہونے والے یہ جدید ڈرونز نمائش کا رخ کرنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے تاہم 3 روز تک جاری رہنے والی یہ نمائش گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …