فلم” ہچکی“ کا 44.55 کروڑ روپے کا بزنس


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بالی وڈ کی فلم ”ہچکی “ نے باکس آفس پر 44.55 کروڑ کا بزنس کرلیا ۔فلمی ناقد اور تجارتی تجریہ نگار تارن اداریش نے فلم ”ہچکی“ کے ریلیز کے 4 ہفتوں میں ہونے والے بزنس کے بارے میں یہ بتایا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے 26.10 کروڑ روپے دوسرے ہفتے 12.30 کروڑ ،تیسرے ہفتے 4.15 کروڑ اور چوتھے ہفتے 2 کروڑ روپے کابزنس کیا جس سے مجموعی بزنس 44.55 کروڑ روپے رہا ۔سدہارتھ پی مہلوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی نے استانی کا کردارادا کیا جو ہچکی کی بیماری میں مبتلا ہوتی ہے ۔یہ فلم ہالی وڈ کی معروف فلم ”دی فرنٹ آف دی کلاس کا چربہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …