ڈپریشن اور نشے کی لت ایک اور بڑا اداکار نگل گئی


لاس اینجلس (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) نامور ہالی وڈ اداکار ورن ٹروئیر ڈ پریشن اور نشے کی لت کے باعث 49 برس کی عمر میں چل بسے ۔بین الا قوامی میڈیا کے مطابق مزاحیہ فلم ”آسٹن پاور سیریز “ کے کردار منی می سے شہریت حاصل کرنے والے معروف ترین ہالی وڈ اداکار ورن ٹروئیر چل بسے ۔ورن ٹروئیر کافی عرصے سے بیمار تھے ،وہ رواں ماہ کی ابتدا میں لاس اینجلس کے ایک ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے تھے بعد ازاں انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا ۔اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس میں جاری ہونے والے پیغام میں ان کی موت کو شدید ڈپریشن قرار دیا جارہا ہے ۔
۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …