ویزے میں تاخیر : عامر ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ نہ ہوسکے


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) فاسٹ بولر محمد عامر ویزہ ملنے میں تاخیر کے سبب ٹیم کے ہمراہ برطانیہ روانہ نہ ہوسکے ۔محمد عامر کی بدھ کو برطانیہ روانگی کا امکان ہے ۔ستائیس رکنی سکواڈ میں16 کھلاڑی اور 11 آفیشلز برطانیہ روانہ ہوئے ،برطانیہ روانگی سے قبل قومی ٹیم کے لیے دو تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کھلاڑیوں نے بھر پور پر یکٹس کی تھی ۔ واضح رہے کہ محمد عامر پر یکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہونے سے بچ گئے تھے ،بلے باز کے ایک سٹروک پر گینڈ سیدھی عامر کے پاﺅں پر لگی تھی ،بولر کو چوٹ لگنے پر ساتھی کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی بعد ازاں واضح ہوا کہ کوئی سیریس انجری نہیں ہوئی ،عامر بعد بولنگ کے لیے آئے اور ایک اوور بھی کرایا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …