تازہ ترینکھیل

عامر نے گریکو سے اپنی اہلیہ پر طنز یہ جملوں کا بدلہ لے لیا


لیورپول (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) باکسر عامر خان نے فل لوگویکو سے اپنی بیوی پر طنزیہ جملے کسنے کا بدلہ لے ہی لیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران گریکو عامر خان پر مسلسل طنز کے تیر برسار ہے تھے اور عامر خان برداشت کررہے تھے تاہم جب بات ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کی ذاتی زندگی تک پہنچی تو عامر خان آپے سے باہر ہوگئے ۔عامرخان نے غصے سے اٹھ کر گریکو کے چہرے پر پانی سے بھرا گلاس انڈیل دیا آس پاس بیٹھے لوگوں نے بیچ بچاﺅ کرایا تاہم جھگڑا اتنا بڑھا کہ انتظامیہ کو تقریب روکنا پڑگئی ۔چالیس سیکنڈز میں گریکو کو ڈھیر کر کے عامر خان نے اپنا بدلہ لے لیا ۔

Back to top button