فٹبال : بارسلونا کا چوتھا ٹائٹل


بارسلونا (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بارسلونا فٹبال کلب نے کو پاڈیل رے فائنل میں سویا کو پانچ صفر سے ہرا دیا ،میسی الیون چوتھا ٹائٹل جیت کر پچاسی سال میں پہلی ٹیم بن گئی ۔میڈرڈ میں کھیلے گئے سپینش کو پاڈیل رے فٹ بال کپ کے فائنل میں بارسلونا اور سویا کا جوڑ پڑا ،سٹار بھری بارسلونا ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا ۔لیوئس سو آریز نے 14 ویں منٹ میں گول کر کے خطرے کی گھنٹی بجائی ،سپر سٹار لیونل میسی کے اکتیسویں منٹ کے گول نے سکور ڈبل کردیا ۔سوآریز اور پھر انیسٹا نے گیند کو جال میں ڈالا ۔کو نٹینو نے پنلٹی کو کامیاب بنا کرٹیم کو پانچ صفر ست کامیابی دلا دی ۔بارسلونا نے مسلسل چوتھی بار ٹرافی جیتی۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …