بنگلہ دیش خاتون کرکٹر سمگلر

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بنگلہ دیش میں خاتون کرکٹر 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ڈھاکہ پریمیر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیلنے والی نذرین خان میچ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں ۔مقامی پولیس چیف پر ونوب چوہدری کے مطابق نذرین پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا اور اس جرم کی سزا نہیں عمر قید بھی دی جاسکتی ہے ۔رواں ماہ حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی سمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ۔دوسری طرف گرفتار ہونے والی کرکٹر نذرین نے خود کو بے قصور کہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …