وسیم کا افریقین باکسر سے مقابلہ


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سٹار پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئی بی ایف ) فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15 جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقین باکسر موروئی متھالین کے خلاف فائٹ کریں گے ۔محمد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسر مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا لیکن اب کجھے انگلینڈ سے پرو موٹر مل گیا ہے ،تجربہ کار باکسر سے مقابلے کاسن کر خوشی محسوس ہورہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میری ٹریننگ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …