نوکری سے جواب دئیے جانے پر دلبراشتہ ہوکر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی

لاہور( میڈیا 92 نیوز)نوکری سے جواب دئیے جانے پر دلبراشتہ ہوکر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگانے والے زخمی ایس ای او کو نوکری دینے کی خوشخبری سنانے والی انتظامیہ ہاتھ کرگئی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وعدے کے مطابق جاب لینے کےلئے جانے والے ایس ای او پر انتظامیہ نے مقدمہ درج کروادیا۔ نوجوان گرفتاری کے خوف سے ضلع چھوڑ گیا ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں زیر ٹریننگ ایس ای او کی جانب سے نوکری سے جواب دئیے جانے پر 21روز قبل عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کا وقوعہ رونما ہوا تھا جس سے زخمی ہونے والے ایس ای او محمد ارسلان کو فوری طبی امداد کےلئے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا

اور ہسپتال میں ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے کیپٹن ظفر اقبال نے نوجوان ایس ای او کی تیمارداری کی اور نوجوان کو نوکری دیے جانے کی خوشخبری بھی سنائی جبکہ مزید کہا گیا کہ جب وہ اپنے پاﺅں پرکھڑا ہوجائے گا تو اس کو نوکری مل جائےگی۔ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دفتر میں نوکری پکی سمجھنے والے نوجوان پر اس وقت قیامت برپا ہوگی جب معلوم ہوا کہ اقدام خودکشی کی روشنی میں مذکورہ اہلکار کے خلاف ڈی جی پی ایل آراے کی ہدایت پر اسی روز مقدمہ کا اندراج بھی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عمران خان کی مدعیت میں کروادیا گیا ہے

جس پر نوجوان ایس ای او کو جب گرفتاری کی دھمکی دی تو مذکورہ اہلکار خوف کے مارے ضلع چھوڑ کر بھاگ نکلا مذکورہ اہلکار ارسلان کے موبال نمبر0305-9664689پررابطہ کیا گیا تو مذکورہ اہلکار نے موقف دیا کہ مجھے زخمی ہونے کے بعد نوکری دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اب گرفتاری کی دھمکی دی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان نے موقف دیا ہے کہ نوجوان ایس ای او اپنی ٹریننگ میں فیل ہوچکا تھا کسی بھی امتحان اور ٹاسک میں کامیاب نہ ہوسکا اس لیے میرٹ پر وہ نوکری کے اہل نہ تھا اور اگر ہم قانونی کارروائی نہ کرواتے تو پھر اس طرح اور ایس ای او بھی نوکری کے حصول کےلئے کرتے ہوئے نظر آتے ا ور اتھارٹی کےلئے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …