پاکستانتازہ ترین

صحافیوں کی تنخواہیں، سپریم کورٹ میں میڈیا مالکان کا جھوٹ بے نقاب

اہم ترین(میڈیا 92 نیوز)سپریم کورٹ نے عدالت سے جھوٹ بولنے والے میڈیا مالکان کیخلاف الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے سیکرٹری آصف بٹ کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے اس مرکزی کیس کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس نے کہا کہ فکر نہ کریں، تمام صحافیوں کو تنخواہیں ملیں گی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے لاہور سمیت دیگر شہروں کے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار اور ایمرا کے سیکرٹری آصف بٹ عدالت میں پیش ہوئے، سیکرٹری ایمرا نے چیف جسٹس پاکستان کو بتایا کہ بعض میڈیا مالکان نے عدالت کو گمراہ کیا اور جعلی بیان حلفی پیش کیے ہیں، میڈیا مالکان نے ابھی تک صحافیوں کو مکمل تنخواہوں کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔بزنس پلس، نیوز ون، اسٹار ایشیا، سیون نیوز، ڈیلی ٹائمز، روزنامہ خبریں سمیت دیگر میڈیا مالکاکان نے تنخواہوں کی مکمل ادائیگی نہیں کی ہے۔
پنجاب کارڈیالوجی کرپشن سکینڈل، ذمہ دار بچیں گے نہیں، چیف جسٹس اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صحافیوں کی تنخواہوں کی عوام ادائیگی کا پہلے ہی نوٹس لے رکھا ہے، آپ فکر نہ کریں، سارے صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی اور جن میڈیا مالکان نے عدالتی حکم پر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
سپریم کورٹ کا بیمار بچوں کے علاج کیلئے فوری مشین منگوانے کا حکم چیف جسٹس نے سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اسے صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ازخود نوٹس کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیدیا۔

Back to top button