لاہور: پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پختونوں کی ریلی

لاہور (اہم ترین /میڈیا 92 نیوز) پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کیلئے پختونوں کی لاہور میں ریلی، استنبول چوک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پختونوں کی ریلی ناصر باغ کی جانب رواں دواں ہے۔ پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی ریلی میں موٹرسائیکلز اور گاڑیوں پر سوار شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ریلی میں شامل پختون "پاک فوج زندہ باد”، "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔


ریلی میں شامل افراد نے قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور پاک فوج کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔ پشتون برادری شاہدرہ موڑ سے ناصر باغ تک ریلی نکال رہی ہے جو یادگار سے ہوتی ہوئی ناصر باغ پہنچے گی، اس دوران کنٹینرز پر ملی نغمے چلائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …