اسلام آباد(میڈیا پاکستان) شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز (nab references) کی تیاری کیلئے جے آئی ٹی اراکین نے معاونت کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی تیاری کے لیے جے آئی ٹی اراکین نے معاونت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے جس سے ریفرنسز کی تیاری میں مدد ملے گی۔
جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا اور عرفان منگی معاونت کے لئے رضامند ہو گئے ہیں ، واجد ضیا اور عرفان منگی نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کریں گے۔
جے آئی ٹی رکن بلال رسول بھی نیب کی معاونت کے لیے تیار ہو گئے ہیں ، جے آئی ٹی ارکان سے دیگر ممالک سے خط و کتابت اور تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔
