https://www.instagram.com/p/BhDdN-5H655/?taken-by=im.tabeerbaral
لاہور(اہم ترین/(میڈیا 92 نیوز) پاکستانی شائقین کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف کامیڈین ”ببو برال“ کی کی بیٹی تعبیر برال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو نوجوان دیکھتے ہی رہ گئے لیکن وہ آج کل کیا کر رہی ہیں؟ یہ جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔
https://www.instagram.com/p/BhpN1q0hcP5/
https://www.instagram.com/p/BhX-0jmBxVk/?taken-by=im.tabeerbaral
ببو برال کی وفات کے بعد ان کا خاندان شدید مفلسی کا شکار ہے جس کی غربت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مرحوم کامیڈین کی بیوہ ثوبیہ، اپنی 17 سالہ بیٹی تعبیر کو سکول سے نکلوا کر سٹیج پر پرفارم کروانے پر مجبور ہیں۔ ببو برال کی بیوہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ ”میری بیٹی نہایت معصوم تھی اور اس نے اداکاری اور رقص کی باقاعدہ تربیت بھی حاصل نہیں کی تھی لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے مجھے اسے سٹیج پر بھیجنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔“
تعبیر برال لاہور کے سٹی سکول میں او لیولز کی طالبہ تھیں تاہم والد کی موت کے بعد ان کا گھرانہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ معروف کامیڈین کی بیوہ اپنی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے ساتھ لاہور میں 545 گز کے کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل اتنے کٹھن حالات کا کبھی سامنا نہیں کیا۔
دوسری جانب تعبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کیلئے پرعزم ہیں۔ خیال رہے کہ ایک مرتبہ وہ سٹیج پرفارمنس کے دوران زخمی بھی ہو گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے شہر کے مختلف تھیٹرز میں پرفارمنس جاری رکھی۔ اس بارے میں تعبیر کا کہنا تھا کہ ”میری کہنی زخمی ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سے مجھے تکلیف بھی تھی، لیکن میں نے آرام پر اپنے خاندان کیلئے پیسہ کمانے کو ترجیح دی۔“
https://www.instagram.com/p/BhvUnTph2wL/
گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران انوشکا شرما نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ ویرات کوہلی نے فون کر کے انہیں باہر جانے کو کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
تعبیر کا مزید کہنا تھا کہ ”میرے والد کی موت کے بعد ہمارے کسی رشتے دار نے ہماری خبر تک لینے کی کوشش نہیں کی۔ ایسے میں، میں ہی اپنی چھوٹی بہنوں کی تربیت اور تعلیم کی ذمہ دار ہوں۔“ سٹیج پر آمد سے قبل تعبیر نے گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ بھی شروع کیا تھا لیکن اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ان کے گھرانے کا گزربسر بہت مشکل تھا، اس لئے مجبوراً انہیں سٹیج پر فارم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔