پیپلز یونٹی کارکنان جیت کی خوشی میں اخلاقی حدود پار کر گئے…ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اہم ترین(میڈیا 92 نیوز) پی آئی اے ریفرنڈم، فاتح پینل کا مخلوط رقص، لاہور/ اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے 400 ارب کے خسارے میں ہے، طیارے زمین پر ہیں لیکن عملہ ہواﺅں میں اڑ رہا ہے اور اس کے پاﺅں زمین پر نہیں ٹک رہے۔ پیپلز یونٹی نے سی بی اے الیکشن جیتا تو بھارتی گانوں پرمخلوط رقص کرکے جشن منایا۔

پی آئی اے ریفرنڈم میں ن لیگ کی حمایت یافتہ سی بی اے یونین ایئر لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد کام دکھا گیا اور پی آئی اے ریفرنڈم میں بھی سینیٹ الیکشن جیسی صورت حال دیکھنے میں آئی۔پیپلز یونٹی 4 ہزار 28 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی جبکہ سویپ ایئر لیگ نے صرف ایک ہزار 797ووٹ حاصل کیے، الیکشن میں مجموعی طور پر 6 ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے۔اپوزیشن جماعتوں کی حمایت یافتہ یونین انصاف فرنٹ، پیاسی یونائٹڈ ورکرز فرنٹ اور سکائی ویز نے پیپلز یونٹی کا ریفرنڈم میں بھرپور ساتھ دیا علاوہ ازیں پی آئی اے میں منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں گرینڈ الائنس نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔

ضرور پڑھیں:” مجھے بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا یا گیا اور علی ظفر ۔۔۔“مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ علی ظفر کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے ۔
پیپلز یونٹی کے الیکشن جیتنے پر اسلام آباد اور لاہور میں فاتح پینل کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا ۔ اسلام آباد میں جشن کے دوران ایک ایئر ہوسٹس اور فلائٹ سٹیورڈ مل کر بھارتی گانے ” لیلیٰ “ پر رقص کرتے رہے، اس دوران خاتون ایئر ہوسٹس نے ایسے ٹھمکے لگائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔دوسری جانب لاہور میں بھی پیپلز یونٹی کی فتح پر بھرپور جشن منایا گیا اور جیالے اور جیالیاں مخلوط محفل میں پنجابی گانوں پر رقص کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …