ٹوکیو(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) جاپان میں کاربن فائبر سے عمارتوں کو زلزلہ پروف بنانے کا طریقہ دریافت کرلیا گیا ہے ۔جاپانی ماہر تعمیرات ’کینگو کیو مہ ‘ نے عمارت کو زلزلہ پروف بنانے کے لئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا جنوبی جاپان کے شہر ’نومی‘ میں واقع لیب اور آفس کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ۔اب کی بار اسے زلزلےسے محفوظ رکھنے کیلئے آرکیٹیکٹ نے ” کاربن فائبر “ سے بنی تاروں کا استعمال کیا ہے ۔طریقہ کار کے تحت عمارت کی بنیادوں ،اندرونی دیواروں اور کھڑکیوں کو کئی تاروں سے باندھا گیا ہے ۔عمارت کے باہر سے تاروں کو باندھا گیا ہے ۔جس کے بعد بلڈنگ سرکس ٹینٹ سے مشابہے دکھائی دیتی ہے آرکیٹیکٹ کے مطابق اگر زلزلہ بلڈنگ سے ٹکرائے گا تو یہ زمین کے ساتھ اپنی جگہ بنائے رکھے گی ۔
