بلی کی زبان سمجھنے والا سمارٹ کالر


لندن(ٹیکنالوجی ڈیسک / میڈیا92 نیوز) انسان عموماً اپنے پالتو جانوروں کی حرکات وسکنات سے ان کی باتیں یا ضروریات سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تاہم سائنس نے بے پناہ ترقی کرتے ہوئے اب جانوروں کی زبان سمجھنے کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے ۔لندن میں ایڈم اینڈ ایو ونامی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ ان کا نیا آلہ ”چیٹر باکس “ بلی کی زبان کو سمجھ کر اس کا انگریزی میں ترجمہ مالک تک پہنچا دیتا ہے ۔کمپنی ڈائر یکٹر پیٹی سائمن کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بلی مخصوص آواز ” میاﺅں “ میں انسان سے بہت کچھ کہتی ہے اور یہ آلہ بلی کی زبان کو سمجھ لیتا ہے ۔سمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول ہونے والا یہ آلہ بلی کے گلے میں کالر کی طرح باندھا جاتا ہے ۔اس میں مائیکر وفون ،سپیکر ،بلوٹو تھ اور وائے فائے ٹیکنالوجی نصب ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تحقیق میں مزید بہتری لاتی رہے گی جبکہ ابھی اس کا پہلا تجربہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ میں کیاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …