برمنگم(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سائیکل چلانے کی عادت ہمارے معاشرے سے ختم ہوتی جارہی ہے لیکن اب ماہرین نے کہا ہے کہ سائیکل چلانے سے بہتر کوئی ورزش اور یہ بڑھاپے سے بھی دور رکھتی ہے ۔ایک مطالعے میں شوقیہ سائیکل چلانے والوں کا باقاعدہ ورزش نہ کرنے والوں سے موازنہ کیا گیا ہے ۔اس سے انکشاف ہوا ہے کہ سائیکل چلانے کا عمل پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے اور بڑھاپے کے باوجود بھی جسم کی چکلنائیوں اور کولیسٹرول کو ایک خاص حد میں رکھنے میں مددگار ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ مردوں میں سائیکل چلانے کی عادت ان کے خاص ہار مون ٹیسٹو سٹیر ون کی مقدار بھی بلند رکھتی ہے ۔ایک اور حیرت انگیز بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ سائیکلنگ کے مثبت اثرات امنیاتینظام (امیون سسٹم) تک پہنچتے ہیں جو ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے والا فطری نظام بھی ہے ۔طبی معلومات کے مطابق ہمارے جسم میں ایک خاص غدہ (گلینڈ) یعنی تھا ئمس 20 سال کے بعد سے سکڑنا شروع ہوجاتا ہے ۔اس کا کام خاص امنیاتی خلیات ٹی سیلز بنانا ہوتا ہے ۔لیکن باواعدہ سائیکل چلانے والوں میں تھائمس سکڑتا نہیں اور وہ جوانوں کی طرح بڑھاپے میں بھی ٹی سلیز بناتا رہتا ہے ۔