گوگل کروم براﺅزر کو اپ ڈیٹ کرلیں ،نیا ورژن متعارف


(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)
اگر تو آپ انٹرنیٹ پر سرفنگ کے لیے براﺅزر کروم کو استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں ۔گوگل نے کروم ویب براﺅزر کا نیا ورژن ونڈوز ،میک ،اینڈ رائیڈ اور آئی او ایس سمیت دیگر پر متعارف کرادیا ہے ۔اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک خاص فیچر دیا گیا ہے جس کے تحت آٹو پلے ویڈیو ز خود کار طور پر میوٹ ہوجاتی ہیں ۔درحقیقت اب آواز کے ساتھ پلے ویڈیوز اور اشہتارات بائی ڈیفالٹ بلاک ہوجائیں گے ،یہ وہ فیچر جو رواں سال جنوری میں کروم کے ورژن 64 میںمتعارف کرائے جانے کا مکان تھا ،تاہم اب اسے کچھ ماہ کی تاخیر کے بعد پیش کردیا گیا ہے ۔اس فیچر کی مدد سے صارف بیشتر ویب سائٹس کو خاموش کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے ،تاہم اگر کوئی ویب سائٹ پھر بھی آٹو پلے ویڈیوز سے پریشان کرے تو اس کے آڈیو کو ہمیشہ کے لیے بلاک بھی کیا جاسکتا ہے ۔بظاہر تو آٹو پلے ویڈیو کو میوٹ کرنا زیادہ بڑا فیچر نہیں لگتا مگر یہ قابل تعریف ضرور ہے خصوصاً اس وقت جب ایک وقت میں بہت ٹیب میں آڈیو والے ٹیب کو تلاش کرنے کی مشکل کا سامناہو ۔تو اپنے کروم براﺅزر کو ابھی بلٹ اپ ڈیٹر سے اپ ڈیٹ کرلیں ۔خیال رہے کہ گوگل کروم کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ایب سے تجاویز کرچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ: اے این ایف کی بڑی کارروائی، سوا 2 ٹن منشیات پکڑ لی، 4 اسمگلرز گرفتار

میڈیا 92 نیوزڈسک اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) انٹیلی جنس نے کوئٹہ میں …