ہمیشہ دیسی گرل ہی رہوں گی : پریانکا چوپڑا


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اداکارہ پریا نکا چوپڑا نے اداکار سلمان خان کے ٹویٹر ”بھارت “ کا حصہ بننے پر خوش آمدید کے جواب میں کہا کہ وہ اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پلی بڑھی ہیں اور ہمیشہ دیسی گرل ہی رہیں گی ۔سلمان خان نے ٹویٹر پر اداکارہ پریا نکا چوپڑا کو فلم ”بھارت “ کا حصہ بننے پر خوش آمدید ہوئے کہا کہ بھارت آپ کو واپس گھر آنے کیلئے خوش آمدید کہتا ہے ۔آپ سے جلد ملاقات ہوگی لیکن ہماری فلم ہندی ہے جس کے جواب میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پلی بڑھی ہیں اور ہمیشہ دیسی گرل ہی رہیں گی ،انہیں فلم ”بھارت “ کا حصہ بننے پر خوشی ہے اور جلد ہی فلم کے سیٹ پر ملاقات ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …