میکسیکن سٹی (پسورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) میکسیکن باکسر ساﺅل کانیلو الواریز کو رواں برس کے شروع میں دو ڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث 6 ماہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا ۔ان پر پابندی کا اطلاق 17 فروری کو لئے گئے ٹیسٹ سے دکھا گیا ہے اس لئے وہ 17 اگست کے بعد مقابلوں کیلئے اہل ہو جائیں گے ۔27 سالہ میکسیکن مڈل ویٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر معیاری گوشت کھانے کی وجہ سے ان کے 17 اور 20 فروری کولئے گئے ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔
