روم (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اطالوی فٹ بال کلب روما کے سینکڑوں کی تعداد میں مداح لیورپول کے خلاف چیمپئن لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے مقابلے کیلئے سب سے پہلے ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں رات گئے اطالوی دارالحکومت میں کلب سٹورز کے باہر قطاروں میں جمع ہوگئے ۔صبح 10 بجے ٹکٹ کی فروخت ہونا شروع تھی ،کئی مداحوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ انہیں مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،رات گئے قطاروں میں لگ گئے تھے ،جیسا کہ روما کی ٹیم اس مقابلے میں پہلے سیمی فائنل کیلئے تیاری کررہی ہے ،انہیں 1984 ءکے یورپین کپ کے فائنل میں پہنچنے سے لیور پول نے پنالٹیز پر ہرادیا تھا ۔