مراٹھی فلم کا ہندی ریمیک ،کرینہ کی تردید


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اداکارہ کرینہ کپور خان نے مراٹھی فلم ”آپلا مانوس“ کے ہندی ریمیک کی کاسٹ میں شامل ہونے کے بارے میں خبروں کی تردید کردی ہے ۔رواں سال فروری میں ریلیز ہونے والی مراٹھی فلم ” آپلا مانوس“ کی شاندار کا میابی کے بعد آشوتو ش گوار یکر نے فلم کا ہندی ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔اور اس کے لئےکرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا ہے ۔لیکن کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں ۔کرینہ ان دنوں فلم ”دیرے دی ویڈنگ “ میں مصروف ہیں جو فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …