ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانے ”او ہم سفر“ کی سفر “ کی ویڈیو کو یو ٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے ۔یہ گانا 16 اپریل کو ریلیز کیا گیا ،جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 345 لوگ دیکھ چکے ہیں ۔یہ گانا فلم ”یاریاں “ میں نیہا اور اداکار ہیمانش کوہلی پر فلمایا گیا ہے ۔یہ گانا مونج منتشر نے لکھا اور ٹونی ککڑنے کمپوز کیا ہے جبکہ ویڈیو کے ہدایتکا ر چریت دیسائی ہیں ۔
