لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) حالیہ برسوں میں پاکستان کی نماندگی کرنیوالے بلے بازوں میں بابر اعظم سب سے بہترین دکھائی دیتے ہیں جو محض دس ہفتوں کے دوران دو بار ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پاچکے ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں پانچ بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں ۔بابر اعظم کی محدود اوورز کے دونوں فارمینٹس میں کارکردگی کا تسلسل تو برقرار ہے تاہم حیران کن طور پر وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ۔گزشتہ ٹیسٹ کیلنڈرائیر کے دوران چھ ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں بابر اعظم 16.72 کی معمولی اوسط سے صرف 184 رنز بنا سکے ہیں جن میں صرف دوففٹیاں شامل ہیں ،5 اننگز میں تو وہ کوئی رن بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہوگئے تھے ۔40 ون ڈے اننگز میں7 سنچریاں بنانے والے بابراعظم اب تک کیرئیر کے گیارہ ٹیسٹ میچوں میں سنچری سے محروم ہیں ۔
