ساﺅ پالو(سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز) سٹار برازیلین فٹ بالر نیمار نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس روس میں شیڈول ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ سے قبل سوفیصد فٹ ہو جائیں گے اور 17 مئی سے دوبارہ ٹریننگ شروع کریں گے ۔ساﺅپالو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور 17 مئی کو ان کا آخری معائنہ ہوگا جس کے بعد وہ کھیلنے کیلئے آزاد ہوں گے ۔
