دلچسپ وعجیب (میڈیا 92نیوز) اے این آئی کی رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ میں واقع تین ایکڑ پر پھیلا یہ درخت دنیا کا دوسرا بڑا درخت مانا جاتا ہے۔ اس کی ایک شاخ کو کیڑے کھا گئےتھے، حکام نےڈرپ میں کیڑے مار دوا ڈال کر درخت کو لگا دی۔یہی وجہ تھی کہ گزشتہ سال دسمبر سے درخت کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال میں جس طرح مریض کو ڈرپ لگائی جاتی ہے بلکل اسی طرح درخت کو ہر دو میٹر کے فاصلے سے ڈرپ لگائی گئی ہے۔
World's second largest Banyan tree in Pillalamarri of Mahabubnagar district in Telangana is on saline drip as part of the rejuvenation of the tree that is almost dying.The tree is given treatment by injecting diluted chemical to kill termite population that infested it. pic.twitter.com/0ADu5jbAd2
— ANI (@ANI) April 18, 2018
جنگلات کے افسر کا کہنا ہے کہ درخت کو ڈرپ چڑھانے کا یہ عمل کافی مؤثر ہے اس کے ساتھ ساتھ درخت کی جڑوں میں کیڑے مار دو ا ملا پانی بھی ڈالا جاتا ہے۔اس کے علاوہ درخت کی بھاری شاخوں کو سہارا دینے کے لئے ارد گرد دیواریں بھی کھڑی کردی گئیں ہیں۔
افسر کا مزید کہنا ہے کہ درخت کی صحت اب مستحکم ہے، ہم امید کر رہے ہیں کہ کچھ دنوں کے بعد یہ بلکل ٹھیک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ درخت کی حالت بہتر ہو جانے کے بعد اس کو عوام کے لئے کھولنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے مگر رکاوٹیں کھڑی ہونے کی وجہ سے لوگ اس کو قریب سے نہیں دیکھ سکیں گے۔