بیساکھی میلہ تقریبات کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کے پروٹوکول کیلئے پٹواریوں کی کثیر تعداد کی ڈیوٹیاں وقف کردی گئیں


(میڈیا 92 نیوز)
بیساکھی میلہ تقریبات کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کے پروٹوکول کیلئے پٹواریوں کی کثیر تعداد کی ڈیوٹیاں وقف کردی گئیں۔ سکیورٹی ، ٹرانسپورٹ، رہائشی کھانے پینے کی سہولیات میں بھی محکمہ ریونیو نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پٹواریوں کی سکھ یاتریوں کیساتھ سیلفیاں اور ڈیوٹیاں بھرپور پروٹوکول سے پٹواریوں نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لیے، تفصیلات کے مطابق بیساکھی میلہ تقریبات کے لئے بھارت اور دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری شٹل ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب لاہور پہنچ گئے لاہور آمد پر متروکہ وقف املاک بورڈ سٹاف اور محکمہ ریونیو کے
سٹاف نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ،

سکھ یاتریوں کی رہائش، کھانے پینے وٹرانسپورٹ سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کے بہترین انتظامات کرنے اور ریونیو کے پٹواریوں کے کی جانب سے دئیے جانے والے پروٹوکول کا اثر سکھ یاتریوں پر طاری ہوگیا۔سکھ یاتریوں کی کثیر تعداد محکمہ ریونیو کے پٹواریوں کیساتھ گھل مل گئی جبکہ دوسری جانب پٹواریوں کی کثیر تعداد بھی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سکھ یاتریوں کے ساتھ سیلفیاں بنوانے میں مصروف عمل نظر آئی، سکھ یاتریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ ریونیو متروکہ وقف املاک بورڈ انتظامیہ اور پٹواریوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاف نے ہمارے دل جیت لیے ہیں ہم حکومت پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ اور ریونیو انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں بہترین سہولیات مہیا کیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …