اداکارہ رادھیکا آپٹے جاسوس بننے کیلئے ہالی وڈ پہنچ گئیں


لاس اینجلس (شوبز ڈیسک / میڈیا92 نیوز) بالی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے ہالی وڈ میں برطانیہ کی مشہور جاسوسہ ’نور عنایت خان‘ کا کردار ادا کریں گی ۔ٹولی وڈ اور بالی وڈ میں سنجیدہ اداکاری سے اپنا ایک موام بنانے والی رادھیکا آپٹے نے اپنے نظریں اب ہالی وڈ پر جما لی ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رادھیکا آپٹے اپنے خوابوں کے نگر ہالی وڈ کی طرف اڑان بھرنے کےلئے تیار ہو گئی ہیں ،وہ ’ورلڈ وار 2 ‘ نامی جاسوسی پر مبنی ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ویسٹن چرچل سیکریٹ آرمی کی حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم ’ورلڈ وار 2 ‘ کی دیگر کاسٹ میں مشہور ڈرامہ کیسل کی کاسٹ کی اسٹانا کاٹک اور سارہ میگن تھامس بھی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں ۔رادھیکا آپٹے فلم میں بھارتی نڑاد برطانوی خاتون جاسوسہ کا کردار ادا کریں گی جو جنگ ؑظیم دوم کے دوران پہلی وائرلیس خاتون آپر یٹر تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …