لاہور(میڈیا92 نیوز)
قومی احتساب بیورو پنجاب نیب نے ایل ڈی اے سٹی کے تمام خریدار اور سرمایہ کاروں کو الرٹ جاری کردیا، جبکہ خریداروں اورسرمایہ کاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی خرید کردہ بکنگ زمین اور ایگری منٹ کے حوالے سے دستاویزات کی تفصیلات نیب کی ویب سائیڈ پر اندراج کروایں۔ مزید معلوم ہواہے کہ قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے باقاعدہ تشہیر کرتے ہوئے نیب کی ویب سائیڈ پر ایک پرفارم ایل ڈی اے سٹی سکیم کی بابت رکھا گیا ہے اور خریدار انویسٹر سرمایہ کاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کی بکنگ کے حوالے سے تمام تفصیلات اس فارم میں اندراج کردیں۔ اس حوالے سے مزید آگاہی دی گئی ہے کہ ایل ڈی اے سٹی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔ تفصیلات مہیا نہ کرنے والے افراد کے پلاٹ کی تصدیق یا دیگر امور کا بعدازاں ادارہ نیب ذمہ دار نہ ہوگا۔
