جودھ پور (شوبز ڈیسک / میڈیا92نیوز) کالے ہرن کے شکار کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے بالی وڈ سپر سٹار سمان خان کو عدالت نے فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے جودھ پور کی سیشن عدالت میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی ۔اداکار نے درخواست میں استدعا کی کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے لئے مختلف ممالک جانا ہے اس لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 25 مئی سے10 جون تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔اداکار اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا ،نیپال اور امریکا جائیں گے ۔