ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے گیت ” جہاں میں جاتی ہوں “ پر ڈب میش نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ادکار رنبیر کپور کے دادا اور اداکار راج کپور پر فلمائے گئے گانے ” جہاں میں جاتی ہوں “ کی تاد تازہ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں ماہرہ نے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ پرفارم کیا ہے ۔ماہرہ خان کی گانے پر لپ سنگ اور چہرے کے تاثرات کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے ۔
