گولڈ کوسٹ (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں عالمی شہرت تافتہ ایتھلیٹ جمیکا کے یوسین بولٹ توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ان کی آمد پر سٹیڈیم میں موجود 35 ہزار تماشائیوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور تقریب کے اختتام پر تماشائیوں اور انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں ۔پاکستانی میڈیا کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اب حالات کے اچھے ہونے کی خبر یں آرہی ہیں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرکے آئی ہے ، مجھے اگر حکومتی سطح پر پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تو اس بارے میں مثبت انداز سے سوچوں گا ۔