ممبئی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) ویسٹ انڈین آل راﺅنڈ ر ڈیوین براوو نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجر ز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیا رونالڈو قرار دے دیا ۔بھارتی اخبار کے مطابق براوو کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے میرے چھوٹے بھائی ڈیرن براوو کے ساتھ انڈر19 کرکٹ کھیلی ہے ،میں نے ہمیشہ اس سے کوہلی کی تعریف کی ۔ایک تقریب میں براوو نے کہا وہ یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہے کہ وہ یہاں ہیں بلکہ حقیقت میں اپنے بھائی کے ساتھ کوہلی کی بیٹنگ اور کرکٹ سے متعلق بات کی ہے ۔ویسٹ انڈین آل راﺅنڈ ر کا کہنا تھا کہ میں جب ویرات کوہلی کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کرکٹ کے کرسٹیا نورولڈ و کو دیکھتا ہوں ۔
