قوم کو معلوم ہے کہ نواز شریف مجرم ہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مجرم قرار دے کر نااہل کیا ہے، نواز شریف اب اگر کوئی مدد چاہتے ہیں تو بالکل نہیں کرینگے،بلاول زرداری

(میڈیا پاکستان):سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ حالات میں واضح الفاظ میں نواز شریف کی مدد سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ میرے ذاتی تعلقات ہیں، میں نواز شریف کے ساتھ پائے نہیں کھاتا رہا ۔ ہم نے ماضی میں حکومت کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا۔ بلاول بولے کہ شریف خاندان کو پیپلز پارٹی سے کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
آصف علی زرداری نے ایک بار پھر میاں نواز شریف سے راہیں جدا کرتے ہوئے صاف الفاظ میں بتا دیا کہ اب کی بار خطرہ جمہوریت کو نہیں بلکہ نواز شریف کی سیاست کو ہے، میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو مستقبل میں سیاست میں نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف جو باتیں آج کر رہے ہیں۔ ہم نے چار سال پہلے کیں، لیکن تب میاں صاحب کو کچھ خیال نہ آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دیر ہوچکی کسی جماعت کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ عمران خان فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں نو بال پر باہر آئے تب دیکھیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری بولے کہ ہم بھی سب کا احتساب چاہتے ہیں ۔ قوم کو معلوم ہے کہ نواز شریف مجرم ہے سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مجرم قرار دے کر نااہل کیا ہے، نواز شریف اب اگر کوئی مدد چاہتے ہیں تو بالکل نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدل کر سیاست کرنے والی کالعدم جماعتیں نیشنل ایکشن پلان کے خلاف ورزی کر رہی ہیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں کبھی بھی آخری بات نہیں ہوتی اب الیکشن کا وقت ہے ہم نے اپنی سیاست کرنی ہے اب کسی سے کیا بات کرنی۔ میاں صاحب کے ساتھ کسی زمانے میں تعلقات تھے لیکن انہوں نےمڑ کے نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …