دہلی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بھارت میں پولیس نے انڈین پریمیئرلیگ کے میچوں پر مبینہ طور پر غیر قانونی شرطیں لگانے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد دارلحکومت نئی دہلی میں واقع ایک گھر سے آن لائن بیٹنگ سنڈ یکیٹ چلارہے تھے ۔واضح رہے کہ انڈیا میں ہر طرح کا جوا غیر قانونی ہے ۔انڈین پولیس کے ایک سینیئر اہلکا ر یو دبھیر سنگھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’ ہم نے سنیچر کو ممبئی انڈینز اور دہلی ڈیئر ڈیویلز کے دومیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران شرط لگانے والے تین افراد کو گرفتار کیا تھا ۔
