تکنیک میں بہتری : مورگن ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند


لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) انگلینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان آئن مورگن ڈومیسٹک میں ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند نکلے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاﺅنٹی چیمپئین شپ میں ابھی بھی اپنے فرائض سرانجام دینا چاہتا ہوں ۔ونٹر سیزن میں نیوزی لینڈ میں ریڈ بال سے کرکٹ کھیلی جس سے تکینک میں بہتری آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے انگوٹھے کو ایکسرے کروایا جس میں سب کچھ ٹھیک آیا ہے ۔دو ہفتوں میں کرکٹ کھیلنے کے قابل ہو جاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ اینڈ یو سٹرس کے انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر بننے سے ون ڈے کرکٹ میں بہت بہتری آئی ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …