روس: فٹبال میچ میں خونخوار ریچھ لانے پر انتظامیہ پر تنقید


ماسکو(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) روس میں ہونے والے تھرڈ ڈویژن فٹبال کے میچ میں ریچھ ٹکٹوں کے حصول کیلئے استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا ۔”ٹم “ نام کے جانور کو کلب ٹیموں مشوق اور انگا سٹ کے دومیان میچ سے قبل فٹبال پکڑکر میچ شروع کروایا گیا ۔روس وائلڈ لائف کے ڈائر یکٹر چیترٹی پیٹا نے کہا کہ ریچھ روس کا قومی جانور ہے مگر جانوروں کو اس طرح گراﺅنڈ میں لیکر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے ،یا د رہے کہ روس میں ہونے والے فٹ بال میچ کی افتتاحی تقریب ایک خونخور ریچھ اپنے ٹرینر کے ہمراہ فٹ بال گراﺅنڈ میں پہنچ گیا جسے دیکھ کر شایقین خوب زدہ تو نظر آئے لیکن جیسے ہی اس ریچھ نے مختلف کرتب دکھا کر تالیاں بجانی شروع کیں تو گراﺅنڈ میں موجود لوگ ناصرف خوش ہوئے بلکہ یہ مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کرتے نظر آئے ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …