کرکٹ کے ”بھگوان “ سچن ٹنڈولکراب سڑک پر کھیلنے لگے


ممبئی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) بھارت میں ’کرکٹ کے بھگوان‘ کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر نے کھیل کا میدان چھوڑ دیا ہے مگر وہ کرکٹ اب بھی کھیلنا چاہتے ہیں ۔وہ ریٹائرمنٹ کے باوجود کرکٹ چھوڑنے میں ’ناکام ‘ ہیں ،ان کی ویڈیو کو ان کے بچپن کے دوست ونود کا مبلی نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا ۔ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین چند روز قبل رات گئے ممبئی کی ایک سڑک پر کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑکوں سے بیٹ لے کر بیٹنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ،اس دوران سچن ٹنڈولکر نے چند گیندیں کھیلیں ۔اس موقع پر کپتان نے اپنے فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں یہاں تک کہ چاہنے والوں کی تعداد بڑھنے لگی اور انہیں موقع سے جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …