وقار یونس ائیرپورٹ کی سکیورٹی چیکنگ سے ذہنی اذیت میں مبتلا


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ ائیر پورٹ پر ہونے والی چیکنگ ذہنی امتحان ہے ۔اپنے ٹویٹر بیان میں وقار یونس نے ائیرپورٹ پر ایک گھنٹہ چیکنگ میں پھنسے رہنے کا غصہ انتظامیہ پر نکالتے ہوئے کہا کہ ائیر پورٹ کی چیکنگ ذہنی امتحان ہے ،سکیورٹی ،امیگریشن ،چیک ان ،پاسپورٹ کنٹرول اور اس سب کے بعد جب آپ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ اب یہ سب ختم ہوگیا تو ایک اور سکیورٹی کنٹرول آجاتا ہے ،مجھے اس سب امتحانات سے گزرنے میں ایک گھنٹہ لگا ،لاہور ائیرپورٹ اتنی زیادہ ٹریفک کیلئے بہت چھوٹا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مشہور گانا ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے …