لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) انگلینڈ کے آل راﺅنڈ بین سٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے کوشاں ہیں ۔انگلینڈ کی ٹیم نے 2012 ءسے اب تک غیر ملکی دوروں میں ایک سیریز ہی اپنے نام کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے انگلش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی بہتر نہیں ہے ۔دوسال پہلے ہماری ٹیم نمبر ون بننے کے قریب تھی ۔کھلاڑی نے شکست سے بہت سیکھا ہے ۔پاکستان کیخلاف سیریز بہت اہم ہے ۔
