ٹیسلا کا سالانہ 5 لاکھ الیکڑک کاریں تیار کرنے کا منصوبہ


سان فرانسکو (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) امریکہ کی الیکڑک کارساز کمپنی ٹیسلا نے گا ڑیوں کی تیزی سے بڑھتی طلب میں اضافے کے باعث سالانہ 5 لاکھ کاریں تیار کرنے کا ہدف پورا کرنے کیلئے کوشش تیز کردیں ۔ٹیسلا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ایلن مسک نے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اگلے دوسال میں موجود ہ پیدا واری صلاحیت کو پانچ گنا بڑھانے کا ہدف ایک چیلنج ہے جس کیلئے کچھ سرمایہ بھی درکار ہے ،تاہم اس کے حصول کیلئے سخت محنت کریں گے ۔انھوں نے رواں سال 80 تا90 ہزار تیار شدہ گاڑیوں کی صارفین کو حوالگی کے منصوبے کی تصدیق کی ۔ایلن مسک نے کہا کہ ماڈل 3 کی تیاری کے پہلے ہفتے میں انھیں 3 لاکھ 25 ہزار گاڑیوں نے خریداری آرڈ رز موصول ہوئے جن کی پیداواری رفتار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …