اجے دیوگن چھٹیاں منانے پیرس پہنچ گئے


ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اجے دیو گن کی فلم”ریڈ “ کی کامیابی کے بعد چھٹیاں گزارنے کیلئے پیرس پہنچ گئے ۔حال ہی میں اجے کی فلم ”ریڈ“ ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ۔فلم میں اجے دیو گن نے انکم ٹیکس افسر کا کردار ادا کیا ۔اداکار فلم کی کامیابی کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے پیرس پہنچ گئے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …