ممبئی(شوبز ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) بالی وڈ اداکارہ نہیا دھوپیا نے کہا ہے کہ ان کی فیشن کی سمجھ بوجھ کئی سالوں کے تجربے اور مشاہدے پر محیط ہے اور اب وہ بہتر سمجھتی ہیں کہ ان کے لئے کیا بہتر ہے ۔ان کے لئے فیشن وہ ہے جو آپ نظر آتے ہیں اور جو پہنتے ہیں ،اس میں خود کو آرام دہ محسوس کریں ۔مجھے مختلف سٹائلز اپنانے اور ان کے ساتھ تجربات کرنا پسند ہے چاہیں وہ گلیمرس ہو یا نہ ہو ، میں اب بہتر سمجھتی ہوں کہ میرے لئے کیا بہتر ہے اور اس کے لئے میں بہترین ڈیزائنرز کے ساتھ منسلک ہوں جو میرے خیالات کو زندگی بخشتے ہیں ۔
