اپنے میرٹ پر کام کرتا ہوں : راہول بھٹ


ممبئی (شوبز ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) اداکار راہول بھٹ نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کے مضبوط کرداروں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔میں معیاری اور منفرد فلموں کو ترجیح دیتا ہوں اور اپنے میرٹ پر کام کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ صیحح سمت کی طرف جارہے ہیں کیونکہ میں نے ”فتور “ اور جے گنگا جل “ جیسی فلموں کو خواتین کے مضبوط کرداروں کی حمایت میں منتخب کیا ،میں جانتا ہوں کہ کچھ اداکار فلموں میں خواتین کے مضبوط کردار ہونے کے باعث ایسی فلموں سے دور رہتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہوں ،میں 21 ویں صدی کا مرد ہوں اور مجھے ایسی فلموں میں کاسٹ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا جن میں میری نسبت خواتین کے مضبوط کردار ہوں ۔اداکار راہول بھٹ فلم ”داس دیو “ میں دکھائی دیں گے ،جو20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …