ریسلنگ سٹار جان سینا کی منگیتر سے علیحدگی کا اعلان


نیویارک (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) ریسلنگ کی دنیا کے نامور سٹار جان سینا کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں تھیں ،تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی ۔جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے ،تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ریسلر نکی بیلانے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس خبر کا اعلان کیا ۔نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سیناالگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں ،یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار رہے گا ،ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں ۔خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی ،جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی ۔جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کوسب کےسامنے شادی کی پیشکش کی تھی ۔جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …