تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں : کامران اکمل


لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ طالب علم اپنی تعلیم کے ساتھ سپورٹس سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،گورنمٹ پرائمری سکول چیچہ وطنی کے سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کامران اکمل نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں اس لئے بھی ضروری ہیں کیونکہ ایک اچھا دماغ ہی ایک صحت مند جسم میں ہوتا ہے ۔اس موقع پر قومی کرکٹر نے سپورٹس گالا میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کتا بیں ،بیگز اور شوز بھی تقسیم کئے ۔تقریب میں فیاض احمد خان اور طلت محمود خان سمیت طلبہ اور ان کے والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …