چاز ڈیویز سپر بائیک کے چیمپئن


بارسلونا (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) سپین میں سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ برطانیہ کے ڈرائیور چاز ڈیویز نے جیت لیا ہے ۔سپین میں موٹر بائیک ریسنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جس میں دنیا بھر کے ماہر ڈرائیوز نے شاندار پرفارمنس پیش کی ۔ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا پرجوش نظر آئے ۔آگے نکلنے کی کوشش میں میزبان ملک کے رائیڈر کی بائیک ٹریک سے پھسل گئی ۔برطانوی ڈرائیور چاز ڈیویز نے ساتھی ڈرائیورز کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا ،انہوں نے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرکے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔یادرہے کہ دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز ہر سال اس ریس میں شرکت کیلئے سپین آتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …