کسی سے ذاتی اختلاف نہیں ،فواد اچھا کھلاڑی ہے : انضمام الحق


لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی ہے جبکہ میرا کسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ امام الحق کا نام میرے چیف سلیکٹر بننے سے قبل بھی لیا جارہا تھا جبکہ ٹیم کے کوچز اور سلیکٹرز نے بھی امام الحق کے حق میں ووٹ دیا ۔انہوں نے کہا کہ فواد اچھا کھلاڑی ہے مگر گزشتہ 3 سال سے دیگر کھلاڑی ٹاپ پرفارمر ہیں اور میرا کسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے انہیں یواے ای میں ٹیم کے ساتھ بھیجا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …